کراچی(سٹاف رپورٹر )دہشت گردوں کو علاج میں سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں رینجرز کی جانب سے انکشاف کیاگیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ کے صفحات گم ہوگئے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کو علاج میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹر عاصم حسین،رؤف صدیقی، انیس قائم خانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ مدعی مقدمہ رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ کے کئی صفحات غائب ہیں، گمشدہ صفحات نہیں مل پائے ، کسی کے پاس گمشدہ صفحات موجود نہیں،آخری بار رینجرز مٹھا رام کو لکھا گیا،انکے پاس بھی نہیں ہے ۔عدالت نے صفحات کی تلاش کیلئے وقت دے دیا ہے ۔