لاہور (سٹاف رپورٹر) سعودی وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز عبداﷲ العمار نے اتوار کے روز مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ کا دورہ کیا جہاں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم‘ مولانا نعیم بٹ‘ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر‘ مولانا عبدالرشید حجازی‘ قاری صہیب میر محمدی ودیگر جماعتی عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالعزیز عبداﷲ العمار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات دن بہ دن مضبوط ہو رہے ہیں دونوں ممالک نظریاتی اور ثقافتی اقدار میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کا درد سعودیہ کا درد ہے ۔