واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے پاک امریکہ باہمی تعاون اور تجارت میں گرم جوشی آ رہی ہے ، توقع ہے پاکستان سے تعلقات مزید پائیدار اور تجارت پر مرکوز ہوں گے ۔ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سرمایہ کاری کے اہداف سے تجارتی ماحول بہتر ہوگا، جس سے ہونے والی ترقی خطے میں استحکام کا باعث بنے گی۔