کراچی(آن لائن)پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ورکنگ گروپ کے امریکہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرے گا، اس مقصد کے لیے پاکستانی وفد امریکہ روانہ ہوگیاہے ۔ ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ کا اجلاس 16 سے 21جون تک جاری رہے گا۔پاکستانی وفد فلوریڈا کے شہر آرلینڈومیں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم یو) اور وزارت خزانہ کے قانونی مشیر پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ سہیل راجپوت وفد کے ہمراہ امریکہ روانہ نہیں ہوئے ۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سہیل راجپوت پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے ۔ اجلاس میں پاکستان کے بارے میں مذاکرات 19سے 21جون تک ہوں گے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف حکام 21جون کو پاکستان کے بارے میں اظہار خیال کرسکتے ہیں۔