اسلام آباد،کراچی(وقائع نگار،این این آئی) معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمٰن نے کہاہے عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروموسومز چین سے مختلف نکلے ہیں اوران کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں،تحقیق جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی جوکراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشل سینٹر فارکیمیکل اینڈبیالوجیکل سینٹر کاحصہ ہے ۔ دواکی تیاری میں اربوں ڈالر،سالوں کاعرصہ درکارہوتاہے ،کرونا متاثرین کا پتہ لگانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ ضروری ہیں، کرونا سے متعلق دوا جلد نہیں آ ئیگی۔ وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کمیٹی موجودہ ادویات کا جائزہ لے گی، موجود دوا کے کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی کااجلاس اسی ہفتے بلایا گیا ہے ۔