کنساس (نیٹ نیوز) سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے ایسا عجیب و غریب جانور دریافت کیا ہے جسے زندہ رہنے کے لیے آکسیجن کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہوتی، لگ بھگ دس خلیوں پر مشتمل یہ جانور ایک طفیلیہ (پیراسائٹ) ہے جس کا سائنسی نام ’’ہینی گویا سالمینیکولا‘‘ (Henneguya salminicola) ہے اور یہ سامن مچھلی کے پٹھوں میں پایا جاتا ہے ، اسے تل ابیب یونیورسٹی، اوریگون یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کنساس کے ماہرین کی دریافت کی تفصیلات ’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘‘ کی ویب سائٹ پر شائع ہوئیں، حیاتیاتی طور پر یہ جیلی فش اور کورل کا رشتہ دار ہے ، جب اس کے جینوم کی سلسلہ بندی (جین سیکوینسنگ) کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس میں مائٹو کونڈریا سے متعلق جینوم موجود ہی نہیں، مائٹو کونڈریا آکسیجن جذب کرتا ہے ۔