ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اکشے کمار تینوں خانز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ مقبولیت کے پیش نظر اکشے کمار تمام ہدایتکار کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم کے لئے 120 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے ۔