اسلام آباد (این این آئی)سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاہے کہ پاکستان کو اکنامک گروتھ بڑھانے کیلئے انفراسٹرکچر کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ،اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری کیلئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان انویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوشل ڈویلپمنٹ اور اکنامک گروتھ کیلئے انفراسٹرکچر کی بنیادی حیثیت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ادوار میں پاکستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر دھیان نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ انفراسٹرکچر کے منصوبے نہ ہونے کے باعث اکنامک گروتھ میں زیادہ بہتری نہ ہو سکی۔