ہیمبرگ(سپورٹس ڈیسک) اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ سے قبل جرمنی کے خلاف ٹیسٹ میچز کھیلنے میں مصروف قومی ہاکی ٹیم کو میزبان جرمنی نے پہلے میچ میں 6-1 سے ہرا دیا ۔ دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کو میزبان جرمنی نے ایک کے مقابلے چھ گول سے شکست دے دی۔ ابتدا ہی سے جرمنی کی ٹیم گرین شرٹس پر حاوی رہی اور میچ کو یکطرفہ بناتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ فاتح ٹیم کی طرف سے کرسٹو فر نے تین گول سکور کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی جبکہ مارکو ، مارٹن اور سٹیب نے ایک ایک مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی ، پاکستان کی طرف عمر بھٹہ نے میچ کے 46 ویں منٹ میں گول کیا۔