لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار بہروز سبز واری نے کہا ہے کہ اب تک بے پناہ کام کیا ہے اور مطمئن ہوں ،اپنے سینئرز سے سیکھا ہے اور آج خود یہ فریضہ سر انجام دے رہا ہوں،چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہی زندگی ہے اور جب آگے بڑھنے کی لگن ہو تو مشکل راستے بھی آسان ہو جاتے ہیں ۔ انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبز واری نے کہا کہ ہمیں دلیل اور مکالمے کے ذریعے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کرنے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگااور موجودہ حالات میں حکومت کو اس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی اور اس کے لئے میڈیا کے ذریعے آگاہی دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے کرئیر میں بے پناہ کام کیا ہے اور ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں۔