لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیکچرارز کی خالی سیٹوں پر اساتذہ بھرتی کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ڈائریکٹر کالج سے خالی سیٹوں کو ریکارڈ مانگ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کی بھرتیوں کا عندیہ دے دیا گیا ہے ۔ محکمہ کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ میں گریڈ 17کی خالی سیٹوں کے حوالے سے ریکارڈ منگوایا گیا ہے ۔ادھر رواں ماہ سکولوں کے اساتذہ کے تبادلوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔تبادلوں کے حوالے سے سمری وزیر اعلی کو بھجوائی جائے گی ۔