لاہور(اپنے خبر نگار سے ) نیشنل کالج آف آرٹس میں ماسٹرز پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ایم فل میں داخلہ جاری ہے ۔ ماسٹر پروگرامز میں ملٹی میڈیا،ویژول آرٹس اور انٹیریئر ڈیزائن ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں ملٹی میڈیا، ویژول آرٹس اور انٹیریئر ڈیزائن اورایم فل ان کلچرل سٹڈیز میں داخلہ جاری ہے ۔