اسلام آباد (نیٹ نیوز ) رینٹل پاور کرپشن کیس میں نامزد ملزم راجہ پرویز اشرف نے بیرون ملک جانے کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا جس میں سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نیب اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نو اور دس ستمبر کو کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانا ہے ، 2013ء میں میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا مگر اس کے بعد اب تک آٹھ مرتبہ اجازت لے کر بیرون ملک جا اور واپس آ چکا ہوں، ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور کی جائے ۔