سڈنی(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشز سیریز کے دوران وہ کافی تھک چکے تھے جسکی وجہ سے سیریز کے بعد وہ بیمار ہوگئے تھے ۔انٹرویو میں سمتھ کا کہنا تھا کہ ایشز کے دوران وہ مکمل فٹ بھی محسوس نہیں کر رہے تھے لیکن سیریز کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ مزید محنت کریں۔