کراچی( کامرس رپورٹر) ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی قومی درآمدات میں96.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جون2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 15.9 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران442.7 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مئی2019ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران ہوائی جہازوں، بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں426.8 ملین ڈالر یعنی 96فیصد سے زائد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔