اسلام آباد (صباح نیوز) ایم کیوایم پاکستان نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین سینٹکے خلاف کسی بھی تحریک عدم اعتماد کاحصہ نہیں بنا جائیگا۔رابطہ کمیٹی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا چیئرمین سینٹ کیخلاف کسی بھی تحریک کی ہر فورم پر مخالفت کی جائیگی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے بھی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے اتحادیوں سے رابطے شروع کر دیئے ۔ ادھر ایوان بالا کے اجلاس کی طلبی کے بارے میں رواں ہفتے فیصلہ متوقع ہے جبکہ تحاریک عدم اعتماد پر ممکنہ اجلاس کیلئے پریذائیڈنگ افسر کا اعلان صدر مملکت کرینگے ۔مزید برآںاپوزیشن نے چیئرمین سینٹکیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر کسی بھی ثالثی اور مصالحت کے امکان کو رد کردیا ۔ ایک اہم اپوزیشن رہنما نے کہا حکومت کا کوئی بھی دبائو اور حربہ اپوزیشن کو مرعوب نہیں کرسکے گا ، چیئرمین کو ہٹانے کا فیصلہ اٹل ہے ، وہ اپنی اکثریت سے محروم ہوچکے ہیں۔