اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوبنانے کا معاملہ،پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے ملزم سہیل ایازسے متعلقہ تمام ریکارڈ طلب کرلیا،ملزم سہیل ایازنے پہلی شادی 2001میں کی ، 3 سال بعد بیوی کو طلاق دی،2006میں دوسری شادی کی،11سال بعد دوسری بیوی کوبھی طلاق دیدی ، ڈارک ویب پرویڈیواپ لوڈکرنیوالے ملزم سے متعلق انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ،ذرائع کے مطابق ملزم سہیل ایازیوایس ایڈاورسیودی چلڈرن میں بھی ملازم رہا،ملزم کوبرطانوی پولیس نے موبائل فون میں غیراخلاقی ویڈیوزکی موجودگی پر گرفتارکیا،ملزم کوبرطانوی پولیس کے سامنے اعتراف جر م کے بعد4سال کی سزاہوئی۔