چندی گڑھ(این این آئی)سکھوں کی تنظیم اکال تخت کے سربراہ گیانی ہرپیت سنگھ نے ہندو انتہاپسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آ ر ایس ایس) پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آ ر ایس ایس بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو نظریاتی رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گیانی ہرپیت سنگھ نے امرتسر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آر ایس ایس پر پابندی عائد کی جانی چاہیے کیونکہ جو کچھ آر ایس ایس کر رہی اس سے بھارت میں تقسیم پیداہوگی ۔ انہوں نے کہا آر ایس ایس کے لیڈروں کے بیانات ملک کے مفاد میں نہیں ۔ آر ایس ایس کے نظریات ملک کیخلاف ہیں اور اس سے ملک تباہ ہو جائے گا۔