لاہور(کلچرل رپورٹر)آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ایرانی ہدایتکارہ اور سکرین پلے رائٹر نرگس آب یار پاکستان پہنچ گئیں۔ کراچی میں ان کی مشہور فلم ٹریک 143 کی نمائش ہوئی۔ اس موقع پر ہدایت کار نرگس آب یار خود بھی موجود تھیں۔ فلم نے ناظرین کو مسحور کر دیا۔ایرانی مصنفہ و ہدایت کارہ نرگس آب یار کی فلم یشار 143 جنگ کی کہانی ایک ماں کی زبانی بیان کرتی ہے ۔ایک بیوہ ماں اپنے جوان بیٹے کو جنگ پر بھیجتی ہے جو محاذ پر لاپتہ ہو جاتا ہے ۔ اس کا نام نہ شہیدوں میں ہے نہ اسیروں میں۔