کراچی (سپورٹس ڈیسک) سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سینسی عبدالحمید کے اعلامیہ کے مطابق ایران کراٹے فیڈریشن کی سرپرستی میں منعقدہ انٹرنیشنل آن لائن کراٹے (کاتا) میں قومی کراٹیکاز کی شاندار کارکردگی، قومی کراٹیکا سید شاہ نور حسین اور شاہدہ عباسی نے بالترتیب گولڈ اور برانز میڈل حاصل کئے ۔تفصیلات کے مطابق انڈر 21میں پاکستان کے کراٹیکا سید شاہ نور حسین نے پہلی پوزیشن جبکہ انڈر 25خواتین کٹیگری میں شاہدہ عباسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 300سے زائد کھلاڑیوں نے جونیئر ،کیڈٹ ،انڈر 21،سنیئر اور ویٹرنز کراٹے (کاتا) کے مقابلوں میں حصہ لیا، ان مقابلے میں دنیا کے 15 ممالک پاکستان ،امریکہ ،کینیڈا، بھارت ،جرمنی، کوریا ،سری لنکا ،ایکواڈور، روس، چین، بحرین ،ملائیشیا و دیگر ممالک نے میڈلز حاصل کئے ۔ سید شاہ نور حسین کا تعلق کراچی سندھ اور ایک ہی خاتون شاہدہ عباسی کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے ہے ۔
ایران انٹرنیشنل آن لائن کراٹے ، نور حسین کا گولڈ میڈل
جمعه 19 جون 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 19 جون 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں