واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدارتی امیدوار اور ڈیمو کریٹک لیڈر جو بائیڈن چاہتے ہیں کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہو جائے ۔ سی این این کو اپنے ایک انتخابی بیان میں جو بائیڈن نے کہا اگر میں صدر منتخب ہو گیا تو میں ایران کے جوہری معاہدے میں امریکہ کی دوبارہ شمولیت کو ممکن بناؤں گا، بشرطیکہ ایران کو بھی معاہدے کی تمام شرائط کا احترام کر نا ہو گا ۔