کوئٹہ(صباح نیوز) ایران سے ٹماٹروں کی درآمد شروع ہوگئی ، 4 ٹرالر ایرانی ٹماٹروں کی بھاری کھیپ لے کر کوئٹہ اور 9 ٹرالر تفتان پہنچ گئے ۔کسٹم حکام کے مطابق ایران سے آنے والے ٹرالرز میں مجموعی طور پر 4 ہزار 500 میٹرک ٹن ٹماٹر لدا ہوا ہے ، ایرانی ٹماٹر کوئٹہ کی 7 نجی کاروباری کمپنیوں نے درآمد کیے ہیں،یہ ٹماٹر کراچی اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے بھیجے جائیں گے ،دوسری جانب سوات کے ٹماٹروں کی فصل بھی تیار ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی سپلائی شروع ہوگئی ہے ۔