تہران (این این آئی)ایران میں ولایت فقیہ کے نظام کے خلاف اور آیت اﷲ علی خامنہ ای کی برطرفی کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران کی عرب اور کرد اقوام کی طرف سے سپریم لیڈر کی برطرفی کے ساتھ ملک میں جمہوری اور وفاقی نظام قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔