تہران(نیٹ نیوز)ایران نے جاسوسی کے الزام میں جیل میں بند آسٹریلوی برطانوی اکیڈیمک کیلی مور گلبرٹ کو بیرون ملک میں قید اپنے تین شہریوں کے بدلے میں رہا کردیا ہے ۔ایرانی خبررساں ایجنسی اریب نے اطلاع دی ہے کہ ان تینوں کو بیرون ملک ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم اس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ ان تینوں کو کس ملک میں گرفتار کیا گیا تھا۔البتہ اس نے انھیں معاشی کارکنان قراردیا ہے ۔