بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے سامنے زبردست مزاحمت دکھائی وہ امریکہ کے سامنے سر نہیں جھکا ئے گا ۔ ایران نہ صرف تیل پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے بلکہ وہ امریکی بلیک میلنگ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ نومبر میں نئی تیل پابندیوں کا آغاز ہوگا جبکہ ایران بھرپور کوشش کررہا ہے کہ کسی بھی صورت میں ان پابندیوں کا مقابلہ کرے ۔چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شِنہوا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا امریکی اقدامات کو چیلنج کیا اور حالیہ برسوں میں بھی اس نے پابندیوں کے سامنے زبردست مزاحمت دکھائی۔چینی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے صدرحسن روحانی نے بھی اپنی حالیہ تقریر میں قوم سے کہا تھا کہ امریکہ پابندیوں سے ایران کو نہیں جھکا سکتا اور نہ ہی ان پابندیوں سے ایرانیوں کی زندگی متاثر ہوگی۔