تہران ( اے ایف پی ،نیٹ نیوز )ایرانی صدر حسن روحانی نے اندرون ملک تیار کردہ ایک جدید آبدوز کا افتتاح کر دیا ہے ۔ افتتاحی تقریب ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں منعقد کی گئی۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک ہی میں تیار کردہ اس آبدوز کو فاتح کا نام دیا گیا ہے اور یہ ’کروز میزائل‘ لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ ایران اپنے بحری، بری اور فضائی دفاع کے لیے مکمل طور پر خود انحصاری کی حامل ہے ۔