تہران( نیٹ نیوز ) ایران کی سابق ملکہ فرح پہلوی کی ایک خوبصورت بلوچی قمیض کی جرمنی کے ہرمن ہسٹوریکہ انسٹی ٹیوٹ میں بولی لگانے کی آخری تاریخ آج ختم ہو رہی ہے ۔تقریباً ایک ماہ قبل ہرمن ہسٹوریکہ نے فیروزی بلوچ کڑھائی والی لمبی سفید ریشمی قمیض کو نیلامی کے لیے پیش کیا ہے جس کی ابتدائی قیمت 7،500 یورو رکھی گئی ہے ۔