کوئٹہ(کرائم رپورٹر) ایرانی حکام نے مختلف علاقوں سے 81 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔یہ افراد مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے ، ایرانی سرحدی حکام نے غیر قانونی سفر کے الزام میں گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کیا، تفتان لیویز نے متعلقہ تھانے میں بند کرکے تفتیشی شروع کردی ہے ۔