تہران (آن لائن )یوکر ینی طیارے کی تباہی کیخلاف ایران میں مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے ۔ایرانی حکومت کے سخت اقدامات اور دبائو کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں عوام باالخصوص کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔ ا یرانی دارلحکومت تہران اور د یگر شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے جار ے ہیں ۔ ان مظاہروں کے دوران مظاہرین اعلیٰ قیادت کیخلاف نعرے بازی بھی کر تے رہے ۔