ریاض(این این آئی)سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کی جارحیت کو اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا یمن میں جنگ ہم نے نہیں حوثیوں نے شروع کر رکھی ہے ،تہران کو ان ہتھیاروں اور آلات سے محروم رہنا چاہیئے جو خطے اور دنیا کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق الجبیر نے روم میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم ایران پر پابندیوں کے ذریعے سخت دبائو ڈالنے کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کو ان ہتھیاروں اور آلات سے محروم رہنا چاہیئے جو خطے اور دنیا کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب اپنے ملک سے باہر انقلاب برآمد کرنے کے اصول پر کام کر رہا ہے ۔