خرطوم(این این آئی)سوڈان میں با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران نے اپنا استعمال شدہ جوہری مواد سوڈان میں دور دراز دیہی علاقوں میں دفن کیا جو ام درمان شہر کے نزدیک واقع ہیں۔ سوڈان میں امبدہ ڈسٹرکٹ میں مغربی دیہی علاقے کی مزاحمتی کمیٹی کے سربراہ علی حامد الشبلی نے انکشاف کیا کہ معزول صدر عمر حسن البشیر کی اہلیہ وداد بابکر نے اس مقصد کیلئے ڈسٹرکٹ کی 50 فیصد زرعی اراضی کو غیر قانونی طریقے سے اپنی ملکیت میں لیا۔