تہران ( نیٹ نیوز)ایران میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں مکمل، آج ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمانی انتخابات کی تشہیراتی مہم کا سلسلہ گذشتہ روز8 بجے اختتام پذیر ہوگیا اور آج (جمعہ )کو پورے ملک میں ایک ساتھ صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہوگی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ علاوہ ازیں امریکہ نے پارلیمانی انتخابات میں امیدواروں کو جانچنے کے الزام میں5 ایرانی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں ۔پابندی کا شکار ہونے والے عہدیداروں میں گارڈین کونسل کے عالم احمد جنتی بھی شامل ہے ۔ وزارت خزانہ کے سیکرٹری سٹیون منوچن نے بیان میں کہا "ٹرمپ انتظامیہ انتخابات میں ہیر پھیر برداشت نہیں کرے گی ۔