مکرمی !کورونا وائرس کی وبا نے نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ اس سے بہت سے نفسیاتی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔مثال کے طور پہ ایک گھر کا نظام چلانے کیلئے ذریعہ آمدن کا ہونا انتہائی ضروری ہے ۔جب کاروباری سرگرمیاں تعطل کا شکار ہو جائیں،بیروزگاری اس حد تک پہنچ جائے کہ بڑے بڑے نودولتیے اور سفید پوش بھی شرم کے مارے آب آب ہو جائیں،بھلا اس سے بڑھ کر اور کیا آزمائش ہو سکتی ہے،اب یہ سارا کچھ دیکھ چکنے کے بعد بھی شاید ہم نے سبق نہیں سیکھا،ذخیرہ اندوزوں نے ایک ہی دم میں ایسی اُڑانیں بھرنی شروع کی ہیں کہ دال روٹی کو ترسنے والے غریب بیچارے فاقوں ،خود سوزی اور خود کشی کے ہاتھوں مجبور ہو کر اس دنیا سے کُوچ کر چکے ہیں،کسی بھی اجتماعی خطرے سے نمٹنے کیلئے اجتماعی طور پہ عملی اقدامات کی ضررورت ہے۔ (عمران خان بوڑانہ،تحصیل نور پور،ضلع خوشاب)