لاہور(نامہ نگار) ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 55گاڑیوں کو بھاری جرمانے جبکہ 8گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے گزشتہ روز سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی غیاث الدین اور ٹرانسپورٹ انسپکٹر محمد اقبال کی جانب سے ملتان روڈ ،رائیونڈ روڈ اور بابو صابو کے قریب بسوں اور ویگنوں کو چیک کیا گیا جس میں متعدد ٹرانسپورٹروں کی جانب سے مسافروں کو بغیر ماسک کے بٹھایا گیا تھا جبکہ اڈوں کی چیکنگ کے دوران متعدد بس کمپنیوں کی جانب سے ایس او پیز کی پابندی نہیں کی جا رہی تھی جس پر انہیں بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔