لاہور،ملتان (سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے کہا کہ خیریت دریافت کرنے والوں کے مشکور ہیں۔طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے ۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈاکٹر ز کی ہدایت کے مطابق کوروناایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے ۔اسلام میں دنیا کے ہر مسئلے کا حل موجو دہے ۔اسلام ہر قسم کی منافرت پھیلانے سے روکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،صاحبزادوں عبدالقادر گیلانی ،علی حیدر گیلانی اور معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی سے ملاقاتوں میں کیا، انہوں نے چودھری شجاعت سے خیریت دریافت اور جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین نے اپنی کتاب بھی سیدیوسف رضا گیلانی کو بطور تحفہ دی ۔