لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ؍ نامہ نگار؍ کرائم رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز بھی کارروائیاں جاری رکھیں ۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 1520 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 152 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی،35دکانوں کو سیل کیا گیا،خلاف ورزی پر 117 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔انہوں نے کہا44 ہزار 300 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔