لاہور(نیوز رپورٹر) ڈی ایس ریلوے لاہو ر عامر نثار کی شکایت پر ریلوے کے دو ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل واشنگ لائن تیزگام کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس پر صحافی کوریج کے لئے وہاں پہنچ گئے اور اس دوران سی او ریلوے آفتاب اکبر نے ٹرین کے اترنے سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافیوں سے بدتمیزی کی اور ایس ایچ او ریلوے پرویز اختر اور لوکو شیڈ کے انسپکٹر عبد الرزا ق سے کہا کہ صحافیوں کو باہر نکال دیں ، جس پر پولیس نے اپنے افسرکے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے صحافیوں کو باہر نکال دیا۔