لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ایس ایچ اوتھانہ راوی روڈ انسپکٹرجاوید اقبال کو لائن حاضر کر دیا۔انسپکٹر جاوید اقبال کے حوالے سے ایس پی سٹی ڈویژن کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایچ اوتھانہ چوہنگ سب انسپکٹر محمد زبیرکو بھی لائن حاضر کر دیا گیا ۔ پولیس لائنز سے سب انسپکٹر رفیع اﷲ کو ایس ایچ او تھانہ راوی روڈ تعینات کر دیا۔ ایس ایچ اوتھانہ گارڈن ٹاؤن انسپکٹر محمد یوسف کو ایس ایچ او تھانہ چوہنگ تعینات کر دیا۔انچارج انوسٹی گیشن چوہنگ سب انسپکٹر ناصر حمید کوایس ایچ او تھانہ گارڈن ٹاؤن تعینات کر دیاگیا۔