لاہور(سپیشل رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 05 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظرڈی ایس پی سلیم اکبر کو ایس ڈی پی اوسوہاوا کی خالی اسامی پر، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اٹک فیاض الحق نعیم کو ایس ڈی پی او صدر اٹک کی خالی اسامی پر، ایس ڈی پی او ملتان کینٹ ملک طارق محبوب کو اے ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن کی خالی اسامی پر، تقرری کے منتظر عمران مشتاق ملک کو ایس ڈی پی او ملتان کینٹ اور تقرری کے منتظر ریاض انور کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔