واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ہسپتال میں ایک پناہ گزین مریض کو کھانسی اور سینے میں انفیکشن کی شکایت پر لایا گیا، مریض کے معائنے کے دوران زندہ مریض کی دل کی دھڑکن سنائی نہیں دیں اور جگرلاپتہ تھا۔ڈاکٹرز نے مریض کے سینے کے ایکسرے لیے ، پیٹ کا الٹرا ساؤنڈ کیا تو عقدہ کھلا کہ مریض کا دل بائیں جانب ہونے کے بجائے دائیں جانب تھا جبکہ جگر دائیں طرف ہوجانے کے بجائے بائیں اور تھا۔66 سالہ پناہ گزین مریض صحت مند زندگی گزار رہا تھا اور اب سے پہلے اسے اپنے اعضاء کے غلط سائیڈ پر موجودگی کا علم نہیں تھا۔ اور نا ہی اسے کسی قسم کی جسمانی تکلیف تھی۔