کولمبو(این این آئی) سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے ایسٹر کے موقع پر مختلف چرچ میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار عالمی منشیات فروشوں کو قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متھری پالا سری سینانے ایک بیان میں کہاکہ مقامی دہشت گرد اور عالمی دہشت گرد تنظیم حملے کی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں نے یہ حملہ کیا تاکہ حکومت پر سے اعتماد ختم کیا جائے اور میری انسداد منشیات مہم کا خاتمہ کیا جاسکے ، سزائے موت سے غیر قانونی منشیات فروشوں پر دباؤ میں اضافہ ہوگا اور اگر حکومت قانون سازی کرکے اس سزا کو ختم کرتی ہے تو میں قومی سطح پر یوم سوگ کا اعلان کروں گا۔