اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ منظور کی ہے ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق منظور شدہ گرانٹ سے پنجاب کے دیہی علاقوں میں زرعی شعبے کو ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر بنایا جائے گا اور زرعی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کی جائے گی۔واضح رہے کہ اعلامیے کے مطابق بینک نے پاکستان کو رواں سال 2.7 ارب ڈالر قرض فراہم کرنا ہے ۔ قرض کی فراہمی پاکستان کے آپریشنز بزنس پلان کیلئے ہوگی ۔