اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ایشین تھرو بال چمپئن شپ 26 جولائی سے 29 جولائی تک ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی،قومی ٹیم ایشین تھرو بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز گذشتہ ہفتے کراچی میں مکمل ہوگئے تھے۔