لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے سالانہ ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب 30دسمبر کو منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت سینئر حریت رہنما الطاف احمد بھٹ کریں گے جبکہ مہمان خصوصی وفاقی و صوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، سینٹر ز اور شعبہ صحافت سے وابستہ لیونگ لیجنڈز ہونگے ۔ سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا کہ تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ایوارڈز نامزدگیاں جاری ہیں ۔