لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ایوارڈز کی تقریب دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں منعقد کرے گی ۔سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا کہ تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ایوارڈز نامزدگیاں جاری ہیں ۔ اب تک جن شخصیات کو میڈیا ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ان میں ہنی البیلا،افتخار ٹھاکر ، قیصر افتخار ، زین مدنی حسینی، ٹھاکر لاہوری، عمران راج ، نعیم حنیف، شکیل زاہد، شہزاد فراموش، محمد قربان اور مروا انصر چودھری شامل ہیں جبکہ بزنس ایوارڈز کیلئے جن شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے ان میں عابد وزیر خان ، واثق نعیم ، میاں ایم اے شاہد ، چودھری اورنگزیب ۔تقریب میں نامور فنکار اپنے فن کا مطاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ مزید نامزدگیوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔