اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک ) ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سفری انتظامات کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے ۔فیڈریشن نے فنڈز کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی خط لکھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 28 ستمبر سے دوحہ میں کھیلی جائے گی۔