انقرہ ( نیٹ نیوز ) ترکی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی وزارت دفاع کی جانب سے انقرہ کو F-35 طیاروں کو فروخت روک دینے اور ترک ہوابازوں کو بے دخل کر دینے کا اعلان ایک جانب دارانہ فیصلہ ہے جو اتحاد کی روح کا مخالف ہونے کے ساتھ کوئی قانونی جواز نہیں رکھتا ۔ امریکہ غلطی کر رہا ہے ۔ تزویراتی تعلق کو لگنے والا زخم ٹھیک نہیں ہو سکے گا اور نقصان کی تلا فی نہیں ہو گی ۔