اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کے 7اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو تبدیل کر دیا گیا۔محمد ندیم کو اے سی سی سے سی بی سی اسلام آباد، محمد اعجاز کو سائبر کرائم راولپنڈی سے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد، وسیم احمد کو اے ڈی جی ہیڈ کوارٹر سے آئی پی آر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر، نجیب اللہ مروت کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے این سی بی انٹرپول، کوثر محمود کوایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی سے سائبر کرائم اسلام آباد، یاسر عرفان کو اے ایچ ایس ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر، شاہد مجید کو سائبر کرائم گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے ۔ ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبشلمنٹ عصمت اللہ جونیجو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔