اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل مشاور ت سے کیا جائیگا،ادارے کی تنظیم نو کیلئے جاری کیا گیا خط واپس لیا جارہا ہے ،وزیر اعظم نے ایف بی آر افسران سے تفصیلی ملاقات کی ،ایف بی آر اپنی پوری توجہ ٹیکس وصولیوں پر مرکوز کرے گی۔