اسلام آباد(اظہر جتوئی)ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے 7 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ،کمیٹی چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی زیر صدارت قائم کی گئی ،اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ، دستاویزات کے مطابق ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے قائم کمیٹی ہیڈکوارٹر زان لینڈ ریونیو، پاکستان کسٹمز سروس اور فیلڈ فارمیشنز کی تنظیم نو کیلئے سفارشات مرتب کرے گی ،کمیٹی ممبران میں گریڈ 22 کی افسر اور ممبر ایڈمنسٹریشن نوشین جاوید امجد اور ممبر کسٹم پالیسی محمد جاوید غنی شامل ہیں،گریڈ 21 کی افسر اور ممبر آئی آر آپریشنز سیما شکیل ، ممبر کسٹمز آپریشنز ڈاکٹر جواد اویس آغا اور ممبر آئی آر پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔گریڈ 19 کے افسر اور چیف آپریشنز طلحہ عزیز خان کوسیکرٹری کمیٹی مقرر کیا گیا ،ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے چار ذیلی کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں ،گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور ذیلی کمیٹی برائے تنظیم نو کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں،گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی برائے ہیومین ریسورس قائم کی گئی ہے ،گریڈ 22 کے افسر محمد جاوید غنی کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی برائے فیلڈ فارمیشنز جبکہ گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی برائے آٹومیشن قائم کی گئی ہے ۔